تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بندروں نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

واشنگٹن: امریکا میں بندروں سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار ہوا تو متعدد بندر بھاگ گئے جنہیں پکڑنے کے لیے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پنسیلوانیا میں ٹرک میں تقریباً 100 بندر موجود تھے جن کو دوسرے شہر لے جایا جارہا تھا تاہم ٹرک سامنے سے آنے والے ڈمپر کی ٹکر کے باعث الٹ ہوگیا۔

حادثے کے نتیجے میں ٹرک کے پچھلے حصے میں موجود بندر اس وقت باہر نکل گئے جب کچھ حصہ ٹوٹ گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو زیادہ تر بندر ٹرک میں ہی موجود تھے تاہم کچھ بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

Monkeys escape after truck carrying 100 animals to a laboratory crashes in  US | US news | The Guardian

پولیس نے مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں کیونکہ بندر گھسنے کی کوشش کرسکتے ہیں اور بندروں کی اطلاع پولیس کو دیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بندروں کو لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لیے لے جایا جارہا تھا، مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں مفرور بندروں کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹرک حادثے میں کسی انسان یا جانور کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

Comments

- Advertisement -