تازہ ترین

سوئمنگ پول بندر تیراکی کرنے لگے، حیران کن ویڈیو

کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد دنیا بھر میں جنگلی جانور آبادی والے علاقوں میں نظر آرہے ہیں اور وہ بلا کسی خوف و خطر مٹر گشت کررہے ہیں۔

بھارت میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد بندروں کا گلیوں، شاہراہوں پر قبضہ تو تھا ہی اب انہوں نے مہنگے ہوٹلوں میں بھی قبضہ جمالیا۔

عام طور پر مشہور ہے کہ بندر زندگی، خوراک کی تلاش کے لیے انسانی طرز اپناتا ہے مگر اس ویڈیو میں بندروں کو ایک اور عادت اپناتے دیکھا گیا جسے دیکھ کر سب ہی حیران رہ گئے۔

بھارتی پولیس آفیسر دیپانگشو کبرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر ایک عمارت میں موجود ہیں جہاں سوئمنگ پول بھی ہے۔

مزید پڑھیں:  سیکڑوں بندر بھوک سے تڑپنے لگے، ویڈیو وائرل

ایک بندر سے پانچ فٹ اوپر سے پانی میں چھلانگ لگائی اور وہ کمال مہارت سے تیرتا ہوا دوسری طرف چلا گیا۔ اسی طرح اُس کے دیگر ساتھی بھی مہارت کے ساتھ سوئمنگ پول میں تیرتے ہوئے نظر آئے۔

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر بالکونی میں لٹکے کپڑے کو دوپٹے کی طرح سر پر اڑھ رہا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی تفریح کرتے ہیں‘۔

Comments