جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

ہوشیار، خبردار، مون سون بارشوں سے متعلق الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے اور صوبے بھر کی انتظامیہ کو اس حوالے سے مراسلے جاری کیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے اور اس حوالے سے صوبے بھر کی انتظامیہ کو مراسلے جاری کرتے ہوئے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی ہے اور رواں برس معمول سے 35 فیصد زائد بارشیں ہونے کے امکانات ہیں۔

- Advertisement -

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر جب کہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر بارشیں متوقع ہیں۔ تیسرے ہفتے میں بالائی اور جنوبی پنجاب میں 15 سے 25 ملی میٹر اور چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جولائی میں مون سون بارشوں سے اربن فلڈنگ اور جنوبی پنجاب میں ہل ٹورنٹس کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع کی انتظامیہ مون سون بارشوں سے قبل حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے اور ندی نالوں کی صفائی، نکاسی کے انتظامات جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں