پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

مون سون: خلیج بنگال سے نیا سسٹم، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے گزشتہ روز گجرات اور راجستھان کا لوپریشر شہرقائد میں بارش کا سبب بنا، اس سسٹم کہ وجہ سے سندھ میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ مون سون سسٹم میں ہواؤں کے پھیلاؤ سے بھی کل کراچی میں بارش ہوئی، اس سسٹم کہ وجہ سے سندھ میں وقفےوقفےسےبارش ہو رہی ہے، خلیج بنگال میں موجود ڈیپریشن سے سسٹم کا رخ تبدیل ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سسٹم کی سمت شمال مشرق سے شمال مغرب کی طرف ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

چیف میٹ نے کہا اس سسٹم سے کراچی میں بارشیں اب متوقع نہیں ہیں، سسٹم بھارت تک محدود رہے گا، تیزبارش کاامکان نہیں، ستمبر کے آخر تک مون سون ہوائیں سندھ کارخ کرسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 17ستمبر کو خلیج بنگال میں ایک اور لوپریشر ایریا بن رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں