جمعرات, جولائی 23, 2026
اشتہار

مودی کس سے خوفزدہ، انہیں کہاں سے کنٹرول کیا جاتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت (2 نومبر 2025): بھارتی صدر نریندر مودی کس سے خوفزدہ ہیں اور ان کا کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہے راہول گاندھی نے انکشاف کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا کی ریاست بہار میں الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم جاری ہے جس میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کانگریسی رہنما نے ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نہ صرف امریکی صدر ٹرمپ سے خوفزدہ ہیں بلکہ ان کا ’’ریموٹ کنٹرول‘‘ بھی دو بڑے بھارتی کاروباریوں کے ہاتھوں میں ہے۔

راہول گاندھی نے مودی کو ان کے ماضی میں اپنے ادا کیے گئے جملوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ "بہت چوڑا سینہ ہونا آپ کو مضبوط نہیں بناتا۔ ذرا مہاتما گاندھی کو دیکھیں، جو بہت دبلے تھے لیکن انہوں نے اس وقت کے سپر پاور انگریزوں سے مقابلہ کیا۔”

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف، ہمارے پاس 56 انچ کے سینے کی گھمنڈ کے ساتھ نریندر مودی ہیں، جنہیں ٹرمپ نے آپریشن سندور کے دوران فون کیا، جس کی وجہ سے مودی گھبراہٹ کا شکار ہوگئے اور پاکستان کے ساتھ فوجی تنازع دو دن میں ختم ہو گیا۔ وہ نہ صرف ٹرمپ سے خوفزدہ ہیں، بلکہ امبانی اور اڈانی کے ہاتھوں میں ان کا ریموٹ کنٹرول ہے۔

راہول گاندھی نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کے تمام بڑے فیصلے جیسے جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کا مقصد "چھوٹے کاروباروں کو تباہ کرنا اور بڑے صنعتکاروں کو فائدہ پہنچانا ہے”۔ مودی ووٹ کے لیے اسٹیج پر ناچ بھی سکتے ہیں، لیکن الیکشن کے بعد وہ صرف اپنے ’’پیاروں‘‘ کے لیے ہی کام کریں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کر دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں