تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کردیا

اسلام آباد : موڈیز نے پاکستان کاآؤٹ لک منفی سے مستحکم کردیا اور کہا پاکستان کے بڑے چیلنج کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مزید بہتری ہوگی، مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ معاشی آؤٹ لک میں بہتری حکومتی کوششوں پراعتماد کا اظہار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لئے اچھی خبر آگئی ،معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آؤٹ لُک کو منفی سے مستحکم کر دیا، موڈیزنے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی ہے تاہم پہلے مستقبل یعنی آؤٹ لُک منفی تھا۔

عالمی ریٹنگ ادارے کا کہنا ہے کہ اگرچہ زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انہیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موڈیز کی رپورٹ کے حوالے سے کہا موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے بدل کر مستحکم کیا اور کریڈٹ ریٹنگ کی بی تھری کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا معاشی آؤٹ لک میں بہتری حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے، حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن رہے گی ، مستقبل میں تیز تر، پائیدار اور یکساں معاشی ترقی کو مضبوط بنیاد پر استوار کریں گے۔

وفاقی وزیر مرادسعید نے بھی ٹوئٹ میں کہا پاکستان معاشی اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن، معیشت استحکام کی جانب، موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے مستحکم کر دیا، ایک سال میں معیشت کو آئی سی یو سے نکالا گیا، اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی اور ادارے خسارے سے نکلنے لگے، گردشی قرضوں میں کمی،برآمدات بڑھنے لگی اور انویسٹمنٹ آنے لگی، پاکستان زندہ باد!

Comments

- Advertisement -