نیویارک : موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شرح سود کم ترین سطح پر ہونے سے بینکوں کے منافع پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔
عالمی ریٹنگز ایجینسی کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں چالیس سال کی کم ترین سطح چھ فیصد پر کر دیا ہے، شرح سودکم ہونے کے باعث معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا البتہ بینکس کیلئے یہ منفی ہے۔
موڈیز رپورٹ کے مطابق پاکستانی بینکوں نے اپنے اثاثوں کا تینتالیس فیصد حکومت کو قرض دے رکھا ہے اور اس سے حاصل شدہ سود بینکوں کی آمدنی کا تیرپن فیصد ہے۔
موڈیز کے مطابق پچیس فیصد حکومتی قرضے آئندہ سال میچور ہو جائیں گے، ان قرضوں پر بینکس بارہ فیصد تک سود لے رہے تھے، موجودہ کم شرح سود کی وجہ سے اب حکومت کو سستے قرضے میسر ہونگے۔
ریٹنگ ایجنسی کے مطابق بینکس کو اب کنزیومر بینکنگ کی جانب توجہ دینی پڑے گی، جن پر زیادہ سود لیا جاسکتا ہے۔