موڈیز نے پاکستان کے یورو بانڈز کے اجراء کو بی 3 ریٹنگز دے دی -
The news is by your side.

Advertisement

موڈیز نے پاکستان کے یورو بانڈز کے اجراء کو بی 3 ریٹنگز دے دی

اسلام آباد: موڈیز نے پاکستان کی جانب سے یورو بانڈز کے اجراء کو بی تھری ریٹنگز دے دی.

عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق بانڈز کا آؤٹ لک مستحکم ہے، موڈیز کے مطابق پاکستان کے معاشی اشاریوں میں بہتری آرہی ہے لیکن بہتری کے باوجود پاکستان میں فی کس آمدنی عالمی معیار سے اب بھی کافی کم ہے۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی معیشت میں بہتری کا باعث بنے گا، حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کافی اصلاحات کی ہیں تاہم مزید اصلاحات کی ضرورت ہے ۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کی ریٹنگ کم ہونے کی وجہ کمزور مالیاتی صورت حال ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں