جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

عالمی معاشی اداروں کی بھارتی معاشی شرح نمو میں نمایاں کمی کی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : بھارت میں نوٹوں کی بندش کے اثرات ابھی تک جاری ہیں، عالمی معاشی اداروں نے بھارتی معاشی شرح نمو میں نمایاں کمی کی پیش گوئی کر دی ہے۔

عالمی ریٹنگز ایجنس موڈیز کا کہنا ہے کہ دسمبر میں ختم ہونے والی سہماہی میں بھارتی معاشی شرح نمو چار اعشاریہ چھ فیصد تک گر جائے گی، زیر غور عرصے سے پہلے بھارتی شرح نمو سات اعشاریہ ایک فیصد تھی۔

موڈیز کے مطابق بھارت میں نوٹوں کی بندش کے باعث معیشت کو شدید جھٹکا لگا ہے اور مسقبل قریب میں بھی بھارتی معیشت کے سست روی کا شکار رہنے کے خدشات ہیں۔

دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے کا بھی کہنا ہےکہ بھارتی معیشت میں ایک فیصد تک کی کمی متوقع ہے، نوٹوں کے باعث سسٹم میں سرمائے کی قلت رہی جو کہ معاشی شرح نمو کمی کا باعث بن رہی ہے۔


مزید پڑھیں : بھارت میں معاشی ترقی کی شرح سست روی کا شکار


یاد رہے کہ گزشتہ سال کے اواخر میں نریندر مودی کی حکومت نے کرپشن کی روک تھام کا نعرہ لگا کر یک جنبشِ قلم کرنسی نوٹ تبدیل کردیے تھے جس کی وجہ سے بھارتی روپے کی قدر میں کمی آئی اور عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

موجودہ حکومت کے اس فیصلے نے بھارتی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور عوام اپنی حکومت سے شدید نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں