اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ متوقع ہے: موڈیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے پاکستان میں ٹیکس نیٹ میں اضافہ متوقع ہے۔ ایمنسٹی اسیکم مالیاتی اور بیرونی کھاتوں پر دباؤ کو کم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے پاکستان کے لیے کریڈٹ مثبت ہے۔ ایمنسٹی اسیکم مالیاتی اور بیرونی کھاتوں پر دباؤ کو کم کرے گی۔

موڈیز کے مطابق یہ اسیکم ٹیکس ریفارمز کاحصہ ہے اور اس سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ متوقع ہے جبکہ محصولات میں بھی ایک فیصد تک کا اضافہ متوقع ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسکیم سے پاک چین اقتصادی راہدری کے اخراجات اور محصولات میں کمی سے بڑھنے والا دباؤ کم ہوگا۔ سرمایہ واپس آنے سے ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا۔ پاکستانیوں کے 150 ارب ڈالر کے اثاثے بیرون ملک موجود ہیں۔

موڈیز کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے بیرونی کھاتے شدید دباؤ کا شکار ہیں درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ زائد درآمدات کرنٹ اکاؤنٹ اور زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ زرمبادلہ ذخائر 34 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔

ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان میں صرف 12 لاکھ افراد ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔ پاکستان کی ٹیکس جنریشن کیپسٹی ایشیا پیسفک میں سب سے کم ہے جبکہ پاکستان کا کریڈٹ پروفائل بھی کم محصولات کے باعث دباؤ کا شکار رہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں