اسلام آباد : موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا اور آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران بینکوں کی مجموعی کارکردگی مستحکم رہنے کا امکان ہے۔
عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے تبدیل کر کے مستحکم قرار دے دیا ہے۔
موڈیز نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے اور آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران بینکوں کی مجموعی کارکردگی مستحکم رہنے کا امکان ہے۔
عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ اگرچہ معاشی بحالی کا عمل سست روی کا شکار ہے، تاہم بلند شرح سود اور کریڈٹ رسک کا دباؤ بدستور موجود ہے۔
رپورٹ میں حکومتی مالی مشکلات کو بینکنگ سیکٹر کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا گیا ہے۔
ریٹنگ ایجنسی کے مطابق 2026 میں پاکستان کی جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، تاہم بیرونی فنانسنگ اور مہنگائی سے متعلق خدشات برقرار ہیں۔
موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ پالیسی پر مؤثر عملدرآمد میں کسی بھی قسم کے خطرات بینکنگ سیکٹر کے آؤٹ لک پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


