تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی عرب : چاند اور زھرہ سیارے کے امتراج کا دلکش مننظر

جدہ : سعودی عرب کے آسمان پر گزشتہ روز دیکھنے والوں نے اپنی نوعیت کا ایک خوبصورت منظر دیکھا، جس میں چاند کے ساتھ زھرہ سیارہ بھی اپنی آب و تاب کے ساتھ موجود تھا۔

اس حوالے سے جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ماجد ابو زاھرہ نے کہا ہے کہ جمعے کو سورج طلوع ہونے سے دو گھنٹے20 منٹ قبل عرب ممالک کے آسمان پر زہرہ سیارے اور چاند کے ایک ساتھ نظر آنے کا منظر دیکھا گیا ہے۔

یہ فوٹو گرافی کے حوالے سے اپنی نوعیت کا منفرد فلکیاتی منظر تھا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابو زاھرہ نے بتایا کہ چاند اور زہرہ چمک کے حوالے سے سورج کے بعد دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چاند اور زہرہ کو صبح کی روشنی شروع ہوتے ہیں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے اور اس کا منظر دلفریب ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عموماً چاند اور زہرہ کے درمیان فاصلہ بہت زیادہ ہوتا ہے جو دوربین کے ذریعے دیکھے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی اسکوپ کے ذریعے زہرہ سیارے کے مشاہدے کے وقت یہ سیارہ سورج کی روشنی کی وجہ سے چوراسی فیصد روشن نظر آتا ہے البتہ آئندہ مہینوں کے دوران مدار میں مسلسل گردش کی وجہ سے زہرہ کا ظاہری حجم چھوٹا ہوتا چلا جائے گا کیونکہ وہ کرہ ارض سے جتنا دور ہو گا اتنا ہی چھوٹا نظر آئے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مارچ 2021 میں اس کی چمک بڑھتی چلی جائے گی اور پھر مکمل روشن نظر آنے لگے گا۔

Comments

- Advertisement -