منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد سعودی عرب میں کل بروز بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔

سعودی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے جس کے مطابق مملکت میں بدھ 18 فروری 2026 یکم رمضان 1447ہجری ہوگا۔

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تمیر، سدیر اور اور دیگر شہروں میں ہلال عید دیکھنے کے بعد رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں موصول ہوگئیں۔

saudi arabia

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے. جس کے بعد سعودی عرب میں کل بروز بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔

ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے حوطہ سدیر کے مقام پراعلیٰ سطح اجلاس ہوا ، اس کے علاوہ مملکت میں 7 دیگر مقامات پربھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد ہوئے جن میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی۔

سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق مملکت میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔

علازوہ ازیں پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے، دوسری جانب ترجمان اسپارکو اور محکمہ موسمیات نے یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

کن ممالک نے رمضان المبارک کے چاند کا اعلان کر دیا؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں