متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا، ‌عالمی مرکز فلکیات -
The news is by your side.

Advertisement

متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا، ‌عالمی مرکز فلکیات

دبئی: متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آتیا، عالمی مرکز فلکیات نے جبل حفیظ پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا، حتمی اعلان یو اے کی مرکزی رویت کمیٹی کرے گی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مرکز فلکیات نے نئی تکنیک کے ذریعے دن کی روشنی میں چاند تلاش کرلیا ہے، تاہم عیدالفطر منانے کے حوالے سے سرکاری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

چاند کی رویت کا حتمی اعلان متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی کرے گی جس کا اجلاس مغرب کے بعد ہوگا۔

عرب میڈیا

مرکز ماہرین نے امارات کے شہر العین کی پہاڑی حفیت پر اجلاس کے دوران دوپہر کو فلکیاتی تکنیک آسٹروفوٹوگرافی کے ذریعے چاند کو تلاش کرلیا جو 3:43 تک دیکھا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی اعلان متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی کرے گی جس کا اجلاس مغرب کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں عید کی تعطیلات کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے، جس کے مطابق اگر عید جمعے کو ہوئی تو سرکاری ملازمین اتوار 17 جون تک جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین جمعے اور ہفتے کو چھٹی کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں