تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

مون سون کا دوسرا اسپیل، کراچی ڈوب گیا

کراچی: شہر قائد میں ہونے والی مون سون بارشوں کے بعد اہم سڑکیں زیر آب آگئیں، ماہرین نے اربن فلڈ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد نکاسی کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے آدھا شہر پانی میں ڈوپ گیا، شارع فیصل پر نکاسی کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے سڑک پر ڈھائی سے تین فٹ پانی کھڑا ہوا۔

شارع فیصل پر چودہ مقامات پر بارش کا پانی ریلے کی صورت میں بہتا رہا، ریجنٹ پلازہ، ایف ٹی سی، نرسری، لال کوٹھی، کارساز فلائی اوور، ڈرگ روڈ اسٹیشن، اسٹار گیٹ اور ایئرپورٹ پر بارش کا پانی جمع ہوا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا۔

اس سے قبل کراچی میں ہونے والی بارشوں کے وقت متاثرہ مقامات پر کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی)، ڈی ایم سی اور محکمہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے سکنگ پمپ نصب کیے جاتے تھے جن کی مدد سے پانی کی نکاسی ہوتی تھی البتہ حالیہ بارشوں میں ایک بھی پمپ نصب نہیں کیا گیا۔

بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوا، کراچی کی مرکزی شاہراہ شارع فیصل، ڈینسول ہال، زینب مارکیٹ اور میٹروپول پر ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر ہوئی۔

دوسری جانب بہاردر آباد، ملینیم مال، صدر، ایم اے جناح روڈ، دو تلوا راور تین تلوارپر بارش کے پانی کی وجہ سے  ٹریفک ی روانی متاثر ہوئی، اسی طرح کلب روڈ، ایوان صدر روڈ، شاہین کمپلکس، ملیر کالابورڈ اور محمودآباد میں بھی ٹریفک جام ہے جبکہ راشد منہاس روڈ، کورنگی روڈ، شاہراہ پاکستان، نشتر روڈ اور پریڈی اسٹریٹ پر بھی بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

قبل ازیں شہر میں بارش شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک نے کسی بھی ممکنہ حادثے کے پیش نظر مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع کردی اور شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ کھبموں، تاروں کی طرف نہ جائیں۔

کس علاقے میں کتنی بارش ہوئی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج شہرمیں سب سے زیادہ بارش صدرمیں اکتالیس اورلانڈھی میں چالیس ملی میٹرریکارڈ کی گئی، فیصل بیس پر 32 ، جناح ٹرمنل 13 اعشاریہ 8 اور ناظم آباد میں 8 اعشاریہ 5 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح گلشن حدید میں 4 اور پی اے ایف بیس مسرور میں 3 اعشاریہ7ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں تیز ہوائیں اور آندھی کی رفتار

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے قبل شہرمیں تیزہوائیں اورآندھی چلی، پی اے ایف بیس مسرور پر 70کلومیٹر فی گھنٹہ اور فیصل بیس پر 62کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلیں جبکہ جناح ٹرمینل پر ریکارڈ ہونے والی ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

Comments

- Advertisement -