منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

کے الیکٹرک میں بڑی تبدیلی: مونس علوی کا استعفیٰ کے بعد اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کے الیکٹرک سی ای او مونس علوی کا استعفیٰ کے بعد اہم بیان آگیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک منظم اور سوچا سمجھا فیصلہ ہے تاکہ کے-الیکٹرک آگے بڑھتی رہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے- الیکٹرک نے تصدیق کی ہے کہ سید مونس عبداللہ علوی نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور اس معلومات کو باقاعدہ طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو فراہم کر دیا گیا ہے۔

مونس علوی کا کہنا تھا کہ ادارے ہمیشہ افراد سے بڑھ کر ہوتے ہیں اور کمپنی کی بہتری ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک منظم اور سوچا سمجھا فیصلہ ہے تاکہ کے-الیکٹرک آگے بڑھتی رہے اور اس مرحلے پر کمپنی کو نئے نظریئے اور سوچ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے سی ای او کی تقرری کے بارے میں فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کرے گا اور امید ہے کہ یہ مرحلہ جلد مکمل ہو جائے گا۔

مونس علوی نے کہا کہ نئے سی ای او کی آن بورڈنگ اور اختیارات کی ہموار منتقلی کے بعد وہ کمپنی کو خیر آباد کہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے- الیکٹرک کی اصل روح اس کے ملازمین ہیں اور یہ بدستور قائم رہے گی۔

مونس علوی نے یقین دلایا کہ کے- الیکٹرک کی بنیاد بہت مضبوط ہے اور اسے مزید آگے لے جانے کا سفر جاری رہے گا۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں