تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

مونس الٰہی نے شہبازشریف کو نوٹنکی قرار دیدیا

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے شہبازشریف کو نوٹنکی قرار دےدیا۔

مینارِ پاکستان لاہور میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ ایک نوٹنکی وزیراعظم عمران خان کی کرسی پر بیٹھا کچھ ہی عرصے بعد یہ نوٹنکی کرسی سے اترجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان اور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ہمارےلیےکل بھی عمران خان وزیراعظم تھےاورآج بھی ہیں ہمارےلیےآئندہ بھی عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔

مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان آپ کے وزرا بہترین کام کرتےہیں عمران خان آپ کے وزرانےپنجاب میں بڑی سازش کو ناکام بنایا، خان صاحب آپ کاشکریہ آپ نےگجرات والوں پراعتمادکیا قدم بڑھائیں عمران خان ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ ہی سکھایا گیا ہےکہ دوستوں کا پورا ساتھ دینا ہے جب آپ کےدشمن اکھٹے ہو گئے تھے اس دن ہم اور تگڑے ہو گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -