تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

"آپ کے خلاف عوام نے سچا مقدمہ بنادیا”

اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہیٰ نے وفاقی وزیر قانون پر مقدمے کے اندراج پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مونس الہٰی نے رانا ثنا اللہ کے خلاف درج مقدمے کا عکس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "رانا ثناء اللہ آپ ہمارے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمے بناتے ہو، آپ کے خلاف پاکستانی عوام نے سچا مقدمہ بنادیا ہے”۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں جلد وفاقی وزیر داخلہ کی گرفتاری کا عندیہ دیتے ہوئے لکھا ” گرفتاری عنقریب۔”

واضح رہے کہ اب سے تھوڑی دیر قبل وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف گجرات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تھانہ گجرات میں شہری شہکاز اسلم کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فوج مخالف بیانات پر نواز شریف و دیگر کیخلاف مقدمے کی درخواست جمع

ایف آئی آر کے متن کے مطابق رانا ثنا نے انتظامیہ، عدلیہ اور دیگر سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دیں۔

مقدمے کی درخواست میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے انہوں نے عدلیہ کے گھیراؤ، ججوں کو آئینی کام سے روکنے کی دھمکی دی۔

مقدمہ متن کے مطابق رانا ثنا نے کہا کہ عدالت اورہر اس ججز کا گھیراؤ کریں گے جو ایجنڈے کو پروان چڑھائے گا۔

Comments

- Advertisement -