پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے کہا کہ کل میرے ایک دوست کو کچھ افراد نے اٹھا لیا ہے۔
مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کل میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے 2 گاڑیوں میں اٹھایا ہے۔
ق لیگ کے رہنما نے ساتھ ہی ایک سی سی ٹی وی ویڈیو بھی شیئر کی ہے انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں ہم نے نہیں اٹھایا پھر کچھ دن بعد اچانک ایف آئی اے کو پہنچا دیا جائے گا اور مجبور کیا جائے گا پرچہ دو۔
کل میرے ایک دوست کو 2 کالے ویگو میں کچھ لوگوں نے لاہور میں اٹھا لیا۔ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں ہم نے نہیں اٹھایا ۔اب کچھ دن بعد اچانک ایف آئی اے کو پہنچا دیا جائے گا اور ان کو مجبور کیا جائے گا پرچہ دو ۔ آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا۔ pic.twitter.com/HLSed9FkSn
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) January 7, 2023
پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے کیسی کا نام لیے بغیر مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا۔