لندن : چاپائیوں کے ریوڑ نے انگلینڈ میں بھگڈر مچادی، چوپائیوں کے اچانک اہم شاہراہ پر آنے کے باعث شہریوں نے خوفزدہ ہوکر پولیس کو مدد کےلیے بلالیا۔
آپ نے برصغیر میں تو چوپائیوں کو سڑکوں اور شاہراہوں پر کھلے عام گھومتے ہوئے دیکھا ہوگا جن کے باعث سڑکوں پر اکثر اوقات ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے۔
تاہم درجنوں گائیں جب جھنڈ کی صورت میں برطانوی ریاست انگلینڈ کے جنوب مغربی علاقے کی شاہراہ پر دوڑتی ہوئی آئیں تو شہریوں کو بھی خوفزدہ کردیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، شہریوں نے جیسے ہی اتنے بڑے ریوڑ کو یوں سڑک پر کھلے عام بھاگتا ہوا دیکھا تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی تاکہ جانوروں کو سڑک سے ہٹایا جاسکے۔
شہریوں کی شکایات موصول ہونے پر پولیس جائے وقوعہ پر تو پہنچ گئی تاہم جانوروں کو ہٹانے میں ناکام رہے۔
Moooove out the way! Bizarre moment herd of 85 COWS stampede down Somerset high street https://t.co/iW56k7Wse6 pic.twitter.com/DHJbWrWB8L
— Daily Mail U.K. (@DailyMailUK) October 26, 2020