سعودی عرب میں روزگار کے مزید مواقع

ریاض: سعودی عرب میں مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے کنسلٹینسی سیکٹر کی سعودائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پانچ وزارتوں اور محکموں نے اس سلسلے میں مزید پیشوں کی سعودائزیشن کا فیصلہ کیا ہے، ان اداروں میں وزارت خزانہ، فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف)، ملکی خام اشیا اور اخراجات میں بہتری کے ادارے شامل ہیں۔
وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے منگل کو کہا کہ ان اداروں کے تعاون سے کنسلٹینسی کے پیشے اور سیکٹر کی سعودائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
أصدرنا اليوم قراراً بتوطين قطاع ومهن الاستشارات، بالتعاون مع وزارة المالية، و هيئة المحتوى المحلي، وهيئة كفاءة الإنفاق، وصندوق "هدف"؛ لتوفير فرص عمل محفزة ومنتجة للمواطنين والمواطنات، ورفع مستوى مشاركتهم في سوق العمل، وتعزيز مساهمتهم في المنظومة الاقتصادية.#التوطين_ثروة
— أحمد سليمان الراجحي (@Ahmed_S_Alrajhi) October 11, 2022
الراجحی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’کنسلٹینسی کے پیشے اور سیکٹر کی سعودائزیشن کے فیصلے کا مقصد سعودی نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا، لیبر مارکیٹ میں شراکت کو بڑھانا اور اقتصادی نظام میں ان کے کردار کو مستحکم کرنا ہے۔‘