شریف خاندان کے افراد اچانک لندن روانہ

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلٰٰیٰ پنجاب شہبازشریف کے بچے اچانک لندن روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کے اہل خانہ قومی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 757 سے اچانک لندن روانہ ہوگئے۔
شریف خاندان کے لندن جانے والے افراد میں نوازشریف کی بیٹی اور اسحاق ڈار کی بہو اسماء علی، شہبازشریف کی بیٹی، حمزہ شہباز کے بیوی بچے اورشہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز شامل ہیں۔
خیال رہے کہ چار روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے اور رکن اسمبلی حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے تھے۔
حمزہ شہبازشریف نجی دورے پرلندن روانہ
لندن روانگی سے قبل پارٹی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز میری والدہ ہیں۔
حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے کلثوم نواز اور میں وطن واپس آجائیں گے اور این اے 120 کا الیکشن ہم سب کا الیکشن ہے اور ہم سب مل اس ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔
کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ اور این اے 120 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی کلثوم نواز کی برطانیہ میں ہونے والے طبی جانچ پڑتال میں گلے کے کینسرکی تشخیص ہوئی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کلثوم نوازکےلیے نیک تمناؤں کا اظہار
واضح رہے کہ تین روزقبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کلثوم نواز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ کلثوم بھابھی کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔