The news is by your side.

Advertisement

سندھ میں کرونا کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کرونا کے 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2 مریض انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کرونا کی صورتحال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 10881 ٹیسٹ کیے گئے، آج مہلک وائرس کے باعث مزید 2 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت کرونا کے4161 مریض زیر علاج ہیں، 400 نئے کرونا کیسز میں297 کیسز کراچی سے ہیں، تمام متاثر مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 672 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 8 مریض جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 8 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 474 ہوگئی۔

خیال رہے کہ ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی سے کرونا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں