The news is by your side.

Advertisement

سندھ و بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ آبپاشی کا متعلقہ حکام کو خط

کراچی/کوئٹہ : محکمہ آبپاشی نے سندھ اور بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر چیف انجینئر گڈو براج، کوٹری ،سکھر براج، ایس آئی ڈی اے حیدرآباد کو ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس سندھ و بلوچستان سمیت ملک بھر میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ آبپاشی نے دونوں صوبوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی پر متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا۔

محکمہ آبپاشی نے چیف انجینئر گڈو براج، کوٹری، سکھر براج، ایس آئی ڈی اے حیدرآباد کو ہدایت جاری کردیں۔

محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ 22 سے 25 اگست تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، حفاظتی اقدامات کیے جائیں اور صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جائے۔

محکمہ آبپاشی نے ہدایت جاری کی کہ نہروں اور نکاسی آب کے انتظام کو بہتر کیا جائے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

محکمہ آبپاشی کا مزید کہنا تھا کہ کینال میں ضرورت کے مطابق پانی کی کمی کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ آج سے مون سون کا پانچوں اسپیل شروع ہوگیا ہے موسم کا حال بتانے والوں نے آج سے پیر کے روز تک سندھ میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں