تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

بغداد پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملے

بغداد: عراق کے دارالحکومت میں قائم امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملے ہوئے جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے کو ایک بار پھر راکٹ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے امرکی قونصل خانے پر حملے کی تصدیق کردی۔

اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سفارت خانے پر پانچ راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی مگر عمارت اور فوجی اڈے پر موجود جنگی ہتھیاروں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق راکٹ حملوں کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی۔

مزید پڑھیں: ایران حملے سے امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں، پینٹاگون کی تصدیق

یاد رہے کہ چار روز قبل 21 جنوری کو عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون پر ایک بار پھر راکٹوں سے حملہ ہوا تھا جس میں امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

عراقی سیکورٹی ذرایع کے حوالے سے میڈیا نے خبر دی تھی کہ گرین زون میں 3 راکٹ داغے گئے جو امریکی سفارت خانے کے قریب گرے، ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سے اب تک متعدد بار بغداد کے گرین زون میں قائم امریکی سفارت خانے کی طرف راکٹ داغے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گرین زون میں غیر ملکی مشنز اور سرکاری عمارتیں موجود ہیں، امریکی فوجی اڈہ اور سفارت خانہ بھی اسی علاقے میں قائم ہے۔

Comments

- Advertisement -