تازہ ترین

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس، سپریم کورٹ کا صدر مملکت کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز قانون کے...

آئین ایک خوبصورت دستاویز ہے جسے ہم سب مانتے ہیں، چیف جسٹس

پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست...

سپریم کورٹ میں آج دو اہم کیسز کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ میں آج ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز...

مزید ٹیموں کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے، آسٹریلین آل راؤنڈر کی دعوت

لاہور : آسٹریلین آل راؤنڈر مچل مارش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد مزید ٹیموں کو پاکستان آکر کھیلنے کی ترغیب دیدی۔

ان خیالات کا اظہار آسٹریلوی کھلاڑی مچل مارش نے ویڈیو لنک نیوز کانفرنس کے ذریعے کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز بہت زبردست ہوئی اور میچ کے آخری روز جیت کا فیصلہ ہوا، ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔

مچل مارش نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان اچھی ٹیم ہے دلچسپ مقابلہ ہوگا، ون ڈے، ٹی 20 میں بھی اچھی کارکردگی دکھانےکی کوشش کریں گے اور میری کوشش ہوگی اچھی کارکردگی دکھاکر سیریز کو یادگار بناؤں۔

آسٹریلین آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیل کر بہت انجوائے کیا کیوں کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، مزید ٹیموں کو بھی پاکستان آکر کھیلنا چاہیے۔

آسٹریلوی کھلاڑی مچل مارش نے کہا کہ والد نے مجھے پاکستان کے حوالے سے بہت کچھ بتایا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلا گیا، جس میں آسٹریلیا نے 1 صفر سے سیریز اپنے نام کرلی۔

Comments