تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جاپان میں شدید برفباری، 100 سے زائد پروازیں منسوخ

جاپان میں اتوار کے روز شدید برفباری کی وجہ سے 100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کی دو بڑی ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی ‏اور مغربی حصوں میں شدید برف باری کی وجہ سے منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 100 سے ‏تجاوز کر گئی۔

برفباری کی وجہ سے جاپان میں فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے جس سے ہزاروں مسافر متاثر ‏ہوئے ہیں۔ پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ‏رہا ہے۔

ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ فلائٹ شیڈول متاثر ہونے سے 5 ہزار مسافر اپنی منزلوں کی جانب نہیں لوٹ ‏پائے۔ مسافروں کو سخت موسمی حالات کے تناظر میں ایئرپورٹ کا رخُ کرنے سے قبل پروازوں سے ‏متعلق معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شدید برفباری کی وجہ سے فلائٹ شیڈول مزید متاثر ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جاپان نے کورونا وائرس کی حالیہ قسم اومیکرون کے پیش نظر سفری پابندیوں کے ‏ساتھ ساتھ سرحدوں پر سختی ہے تاکہ وبا کی نئی قسم کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Comments

- Advertisement -