تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیر اعظم سمیت 100 سے زائد نام ای سی ایل سے خارج

اسلام آباد: حکومت نے خروج کنٹرول فہرست (ای سی ایل) سے 100 سے زائد افراد کے نام نکال دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ای سی ایل سے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، شاہد خاقان عباسی، وزیر ریلوے سعد رفق اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے نام بھی نکال دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت کئی اہم شخصیات کے نام نکال دیے گئے ہیں۔

ان افراد کے نام نیب اور ایف آئی اے کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت اور سکیورٹی ادارے کی سفارش پر ڈالے گئے نام موجود رہیں گے، 3000 کے قریب نام ای سی ایل سے نکالے جانے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں لسٹوں کی چھانٹی جاری ہے۔ 4 ماہ تک رہنے والے تمام نام ای سی ایل سے نکال دیے جائیں گے۔

گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب مخالفین کو جھوٹے مقدمات کے لیے استعمال ہو رہی تھی، مخالفین کو جھوٹے مقدمات پر ای سی ایل میں ڈالا جاتا تھا، وزیر اعظم شہباز شریف نے ای سی ایل کے معاملے پر توجہ دی، نیب کے نوٹس پر ای سی ایل میں نام ڈالا جاتا تھا، ای سی ایل کے حوالے سے مسائل کو حل کیا جائے گا، ای سی ایل میں 120 دن سے زائد ہونے پر نام نکال دیا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اب ای سی ایل میں 120 دن سے زیادہ نام نہیں رہے گا، کابینہ نے ای سی ایل رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے، ای سی ایل میں 4863 لوگوں کے نام ہیں، تقریباً 3 ہزار لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکل جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بلیک لسٹ اور اسٹاپ لسٹ میں 30 ہزار سے زائد لوگ ہیں، ان لسٹوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، دہشت گردی کیسز میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل سے نہیں نکلیں گے۔

Comments

- Advertisement -