تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کرونا وائرس نے اٹلی میں 631 شہریوں کو ہلاک کردیا

روم : کرونا وائرس نے اٹلی میں تباہی مچادی، ہلاکت خیز وائرس میں مبتلا افراد کی ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 631 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں اب تک کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 631 ہوچکی ہے جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد اس جان لیوا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ اٹلی یورپی ممالک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔

اٹلی کے آرمی چیف بھی اس جان لیوا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں تاہم ان کی حالت بہتر ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اطالوی حکومت نے پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، حکومت نے شہریوں کو بلاوجہ گھر سے نکلنے پر سختی سے منع کررکھا ہے اگر کوئی گھر سے بلاوجہ نکلا تو اسے 206 یورو جرمانہ اور تین ماہ قید کی سزا کاٹنی پڑے گی۔

وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اٹلی میں تمام عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے، کھیلوں کے مقابلے بشمول فٹبال میچز منسوخ کردیے گئے ہیں اور تمام تعلیمی ادارے بند کردی گئے ہیں۔

حالیہ پابندی کے بعد لمبارڈی سمیت ملک کے شمال اور مشرق میں واقع 14 صوبوں کے رہائشیوں کو سفر کرنے سے قبل خصوصی اجازت نامے کی ضرورت ہوگی، اٹلی کے شہر میلان اور وینس بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی یہ صورتحال 3 اپریل تک رہے گی، اس دوران پبلک ٹرانسپورٹ فعال رہے گی۔

لاک ڈاؤن کے باعث اب 6 کروڑ افراد قرنطنیہ کی صورتحال میں آجائیں گے۔

اٹلی کی اپنے شہریوں پر عائد کردہ یہ پابندیاں چین کے بعد کسی بھی ملک میں عائد کی جانے والے پابندیوں میں سخت ترین ہیں۔

Comments

- Advertisement -