تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ملک میں 11 سو سے زائد کورونا کے نئے کیس رپورٹ، مزید 32 اموات

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 164 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مہلک وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 53 ہزار 826 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں24گھنٹےکےدوران کوروناسے32افرادجان سےگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 1133 ہو گئی جب کہ ملک بھرمیں اب تک کوروناکے17ہزار198مریض صحتیاب ہوئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں12ہزار915کوروناٹیسٹ کیےگئے اور مجموعی طور پر اب تک 4 لاکھ 73ہزار607ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے عوام کوعیدکی مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ24گھنٹےمیں کل3547ٹیسٹ کیےگئے جس میں 846کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنےآئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 24فیصدکیسزکامثبت آنااب تک کی بڑی شرح ہے، کیسزکابڑھناہماری بےاحتیاطی کانتیجہ ہے،گزشتہ24گھنٹےمیں13مزیدمریض انتقال کرگئے جب کہ 156مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کورونا کے 34مریض وینٹی لیٹرزپرہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ 146مریض صحتیاب ہوکرگھروں کوچلےگئے، اس وقت22491مریض زیرعلاج ہیں، سندھ میں کوروناکاتناسب ٹیسٹوں کےمقابلےمیں14فیصدہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عیدکادن ہے،میں رپورٹ جاری نہیں کرناچاہتاتھا مگر رپورٹ جاری کرنےکامقصد عوام کو صورتحال سےآگاہ کرنا،جومریض انتقال کرگئے انکےاہلخانہ کےدکھ میں برابرکاشریک ہوں۔

Comments

- Advertisement -