منگل, جون 16, 2026
اشتہار

کراچی میں روزانہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 150 سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کاانکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے سرکاری اسپتالوں میں روزانہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 150 سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کا ہولناک انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آوارہ کتوں کی بھرمار اور شہریوں پر حملوں کے واقعات میں ہولناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث معصوم بچوں سمیت شہریوں کی زندگیاں شدید خطرے میں پڑ گئی۔

سرکاری اسپتالوں کے ذرائع سے سامنے آنے والے اعداد و شمار کے تحت کراچی بھر کے سرکاری اسپتالوں میں روزانہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 150 سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

کتوں کے حملوں کا ایک تازہ اور افسوسناک واقعہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پیش آیا، جہاں اپنے گھر کے باہر گلی میں کھیلتی ہوئی ایک معصوم بچی پر آوارہ کتوں کے غول نے اچانک حملہ کر دیا، کتوں کے نوچنے کے باعث بچی کے چہرے پر گہرے زخم آئے، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ شہر میں کتوں کے کاٹنے کے سب سے زیادہ واقعات کورنگی ، لانڈھی اور حب چوکی کے علاقوں سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

دستاویزات اور طبی ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک آوارہ کتوں کے حملوں کے نتیجے میں 10 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جبکہ 40 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو کر اسپتالوں کا رخ کر چکے ہیں۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں