تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پنجاب کی 180 سے زائد نامور و عام سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں‌ شامل

لاہور: پنجاب سے تعلق رکھنے والی 180 سے زائد سیاسی شخصیات نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں بلاول بھٹو زرداری نے مختلف جماعتوں سے پی پی میں شمولیت کرنیوالی سیاسی شخصیات اور رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پی ٹی آئی،ن لیگ ،جماعت اسلامی،ق لیگ،  جےیوپی ، مختلف برادریوں اور آزادحیثیت میں سیاست کرنے والی 180 سے زائد  شخصیات شامل تھیں، جنہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے شمولیت اختیارکرنے والی 180سے سیاسی شخصیات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جس گھرپرپی پی کاپرچم لہرایاگیا وہاں دوبارہ پی پی کا جھنڈا لہرائیں گے، جس نےکبھی جئے بھٹو کا نعرہ لگایا اس کو اپنےساتھ ملائیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ 70کی دہائی کی طرح آج بھی روٹی،کپڑا، مکان کانعرہ اتنا ہی معنی رکھتا اور ضروری ہے، پیپلزپارٹی کی بنیاد لاہورمیں رکھی گئی، ہمیں پنجاب کےدل کو جیتنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےماضی میں پنجاب کےعوام کوروزگار دیا، رہائشی اسکیموں کے ذریعے شہریوں کو گھر دیے، آج بھی واحد جماعت پیپلزپارٹی ہی ہے جوپنجاب کےعوام کوروزگار دے سکتی ہے، ہماری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں بلکہ اصل مسئلہ عوام کے بنیادی حقوق ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی حکومت کیلئے نہیں عوامی خدمت کیلئےسیاست کرتی ہے،جب پنجاب کی ہرتحصیل میں پہنچوں گا تومخالفین کو معلوم ہوجائے گا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سیاسی طور پر کہاں موجود ہے اور پی پی کس طرح عوامی سیاست کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -