تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب سے بے دخل 200 سے زائد پاکستانی کراچی پہنچ گئے

ریاض : سعودی ایئرلائنز کی دو مختلف پروازوں نے ریاست سے بے دخل کیے گئے دو سو سے زائد پاکستانیوں کو کراچی پہنچا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب سے بے دخل کیے گئے مسافروں کو ریاض اور جدہ سے دو پروازوں کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو سعودی ایئرلائنز کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے 184 ڈی پورٹ کیے گئے مسافر جدہ سے کراچی پہنچے جب کہ دوسری پرواز ایس وی 708 سے ریاض سے 17 ڈی پورٹی مسافروں کو کراچی پہنچایا گیا۔

کراچی پہنچنے والے بے دخل پاکستانیوں کی مکمل طور پر طبی جانچ پڑتال اور ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے جس کے باعث مسافروں کی لمبی قطار لگ گئی۔

اے آر وائی ذرائع کا کہنا ہے کہ لمبی قطار لگنے پر مسافروں نے احتجاج اور شور شرابہ شروع کردیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بے دخل کئے گئے مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ عام مسافروں کے ٹیسٹ لینے کے بعد کئے جاتے ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ ٹیسٹ کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام مسافروں کو جانچ پڑتال کیلئے ایف آئی اے ایمیگریشن کاونٹر منتقل کردیا گیا، ایف آئی اے کی جانب سے جانچ پڑتال کرنے کے بعد انھیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ تمام کے تمام بے دخل کئے گئے پاکستانی مسافر مختلف الزامات کے تحت سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں