بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

عمرہ پر جانے والے مسافروں کے سامان سے 2 ہزار سے زائد سگریٹ کے پیکٹ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے عمرہ پر جانے والے دو مسافروں کے سامان سے 2 ہزار 600 سگریٹ کے پیکٹ برآمد کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر سگریٹ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بڑی کارروائی کی اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ جانے والے دو مسافروں کے سامان سے ہزاروں سگریٹ برآمد کر لی گئی۔

کسٹمز حکام نے بتایا کہ نجی ایئرلائن کی پرواز سے جدہ جانے والے مسافروں کے سامان کی اسکیننگ کے دوران مشکوک اشیاء کی نشاندہی ہوئی، جس پر تفصیلی تلاشی لی گئی۔

کارروائی کے دوران 260 سلیوز، یعنی 2 ہزار 600 سگریٹ کے پیکٹ برآمد ہوئے۔

کسٹمز حکام نے برآمد شدہ سگریٹ ضبط کرتے ہوئے دونوں مسافروں کو تحویل میں لے لیا ہے، سگریٹ کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کیے گئے ہیں اور واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پاکستان کسٹمز کا کہنا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں