تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب کا ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے بڑا اعلان

ریاض : سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ سال 2020ء میں دولت فنڈ میں مزید 300 افراد کو ملازمتیں دی جائیں گی ، جس سے سعودی عرب کا انویسٹ منٹ فنڈ 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے جنرل انویسٹمنٹ فنڈ نے سال 2020ء میں دولت فنڈ میں مزید 300 افراد کو ملازمت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی عرب کے دولت فنڈ کے شعبہ کمپینیز انویسمنٹ کے سربراہ علی رضا الزیمی کاکہنا ہے کہ آغاز میں دولت فنڈ کے ملازمین کی تعداد چالیس تھی، جو اب بڑھ کر 700 تک جا پہنچی ہے اور امید ہے رواں ملازمین کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

مسٹر الزیمی نے کہا تھا کہ سعودی دولت فنڈ اپنے اہداف کے حصول کے لیے درست سمت کی جانب گامزن ہیں۔

انویسٹمنٹ فنڈ نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سال ملازمین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر جائے گی اور سعودی عرب کا انویسٹ منٹ فنڈ 4 ارب ڈالر سے زائد ہو جائے گا۔

خیال رہے اس سے قبل انویسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے 2020ء میں سرمایہ کاری کا حجم چار ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : سعودی عرب، ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

یاد رہے چند روز قبل سعودی عرب کی وزارت محنت نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ سعودی عرب میں قانون محنت کی پابندی کرنا ہر ایک کا فرض ہے، متاثرین تاخیر پر تنخواہ ملنے پر اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے شکایت درج کراسکتے ہیں۔

وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کی جانب سے تنخواہوں میں تاخیر کی شکایات درج کرنے کے لیے اسمارٹ فون پر مخصوص ایپ بھی لانچ کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -