تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز پر کرونا کے وار جاری

اسلام آباد: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز  کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ (این آئی ایچ) کی جانب سے کرونا سے متاثر ہونے والے ہیلتھ ورکرزکی رپورٹ وزارت قومی صحت کو ارسال کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد اضافے کے بعد چار ہزار 114 تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید256ہیلتھ ورکرزکرونا وائرس کا شکار ہوئے، جن میں 139 ڈاکٹر اور 25 ڈاکٹرز شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 ہزار 466 ڈاکٹرز ، 501 نرسز جبکہ 1 ہزار 147 اسپتال ملازمین میں کرونا کی تصدیق ہوچکی ہے، 2 ہزار 247 ہلیتھ ورکرز نے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا مریضوں کی براہ راست نگرانی کرنے والے ہیلتھ ورکرزکیلئے اہم خبر

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 3635 ہو گئی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے متاثر ہونے والے 254 ہیلتھ ورکرز مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 249 کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ پانچ وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

این آئی ایچ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اب تک1575ہیلتھ ورکرز کرونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں جبکہ شعبہ صحت سے وابستہ 38 افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کروناسے2ہیلتھ کیئر ورکرزجاں بحق ہوئے، جس کے بعد اب تک صوبائی سطح پر سندھ کے16،کےپی میں 7، بلوچستان کے پانچ، گلگت بلتستان کے دو، پنجاب کے 6، اسلام آباد کے دو ہیلتھ ورکرز کرونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -