منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

اندرون اور بیرون ملک کی 50 سے زائد پروازیں منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں کے باعث قومی ایئر لائن سمیت غیر ملکی ایئر لائنز کی اندرون اور بیرون ملک کی 50 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ مچھ کے لواحقین سے اظہار ہم دردی کے لیے شہر کراچی سمیت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں 28 سے زائد مقامات پر دھرنوں کی وجہ سے تمام اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند کی گئی ہیں۔

4 روز سے جاری دھرنوں کی وجہ سے فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا ہے، پی آئی اے سمیت غیر ملکی ایئر لائنز کی درجنوں پروازیں منسوخی کا شکار ہو گئی ہیں۔

- Advertisement -

ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایئر لائنز کے فضائی عملے سمیت مسافروں کو ایئر پورٹ جانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں جس کی وجہ سے پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔

کراچی میں راستوں کی بندش، پی آئی اے کا پروازوں کیلیے اہم اقدام

حکام کے مطابق غیر ملکی ایئر لائنز کی کراچی سے بنکاک، دبئی، شارجہ، دمام، کویت اور کولمبو کی 21 دو طرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں، جب کہ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد کی دو طرفہ 8 پروازیں منسوخی کا شکار ہو گئی ہیں۔

اسلام آباد سے غیر ملکی ایئر لائنز کی اسلام آباد سے جدہ، بینکاک، بیجنگ، قسیم کی 8 پروازیں منسوخی کا شکار ہوئی ہیں، جب کہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے اسکردو، دبئی، جدہ، گلگت، چترال کی دو طرفہ 10 پروازیں منسوخی کا شکار ہو چکی ہیں۔

پی آئی اے کی لاہور سے کراچی اور دبئی کی دو طرفہ 4 پروازیں منسوخ ہوئیں، نجی ایئر لائنز کی اندرون و بیرون ملک کی دو طرفہ 8 پروازیں منسوخی کا شکار ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں