بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

خیبر پختونخوا کی سیاست میں بڑا طوفان: پی ٹی آئی کے 50 سے زائد ایم پی ایز نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف گروپ بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 50 سے زائد ایم پی ایزنے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف گروپ بنالیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی سیاست میں ایک بڑا اپ سیٹ سامنے آیا، جہاں پاکستان تحریک انصاف کے 50 سے زائد اراکینِ صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف ایک الگ گروپ قائم کر لیا ہے۔

جس کے بعد صوبائی حکومت کے لیے آئندہ بجٹ کی منظوری میں شدید مشکلات کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پارٹی کے اندرونی حلقوں میں اس وقت شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور خود بانی پی ٹی آئی بھی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کارکردگی سے سخت نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

اراکینِ اسمبلی کے اس بڑے گروپ کے سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی شدید سیاسی دباؤ کا شکار ہیں اور اپنی حکومت بچانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیراعلیٰ نے اسی سیاسی بحران اور مشکل سے نکلنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایک اہم ملاقات بھی کی ہے۔

اس کے علاوہ، صوبے میں حکومت برقرار رکھنے اور بجٹ کی منظوری کے لیے انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی رابطہ کیا ہے اور ان سے سیاسی حمایت مانگی ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، 50 سے زائد اراکین کا الگ گروپ بننا صوبائی حکومت کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے اور آنے والے دن کے پی کی سیاست کے لیے انتہائی اہم ہوں گے۔

+ posts

نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے
تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں