تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

چین کے ایک ہی خاندان کے 500افراد کا دلچسپ فوٹو شوٹ

بیجنگ : چین کے500  سے زائد افراد پر مشتمل خاندان نے نئے سال کو یادگار بنانے کیلئے ایک ساتھ تصویر بنوالی۔

سڑک سے گذرتا یہ ہجوم کسی مظاہرے کیلئے نہیں جارہا بلکہ یہ سب ایک ہی خاندان کے لوگ ہیں جو فیملی پکچر کھچوانے جارہے ہیں، چین کے مشرقی صوبے جی جیانگ کے پانچ سو سے زائد افراد پر مشتمل اس خاندان کے لوگوں نے ایک ساتھ تصویربنوا کر سب ہی کی توجہ سمیٹ لی۔

500

لوگوں کی اتنی بڑی تعداد کو ایک ساتھ کیمرے میں محفوظ کرنے کیلئے فوٹو گرافر نے ڈرون کیمرے کا استعمال کیا۔

ڈرون کیمرے میں فٹ پوزیشن پر آنے کے لئے سب لوگوں کو تیس منٹ لگے، جس کے بعد یہ دلچسپ فوٹو شوٹ مکمل ہوا، اس تصویر میں خاندان کی پچیس سے اکتیس ویں جنریشن کے لوگ موجود تھے۔

فوٹوگرافر ژینگ لیانگ زونگ نے بتایا کہ گذشتہ آٹھ دہائیوں کے وقفے کے بعد اس خاندان کے افراد نے شجرہ نسب کی تجدید دوبارہ شروع کی، شجرہ نسب کی تکمیل کے بعد خاندان کے افراد نے خوشی میں ایک بڑی ملاقات کا اہتمام کیا جس میں پانچ سو سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں سے کئی لوگ بیجنگ، شنگھائی اور تائیوان سے بھی آئے۔

اس تجدید کے بعد خاندان کی سات نسلوں اور مزید دو ہزار افراد کی نشاندہی ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -