ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

سپریم کورٹ میں زیر التوامقدمات کی تعداد ساڑھے 53 ہزار سے تجاوز کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد ساڑھے 53 ہزار سے تجاوزکرگئی ،16 سے 31 اگست تک 825 نئے مقدمات کا اندراج اور 255 مقدمات نمٹائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 31 اگست تک زیرالتوامقدمات کی 15روزہ رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں بتایا ہے کہ عدالت عظمی میں زیر التوامقدمات کی تعداد 53 ہزار 6 سو 86 تک پہنچ گئی ہے۔

سپریم کورٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 اگست تک تعداد 53 ہزار 118 تھی، 16 سے 31 اگست تک 825 نئے مقدمات کا اندراج اور 255 مقدمات نمٹائے گئے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں6 ستمبر کے عدالتی ہفتے میں سماعت کے لیے 3بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے ، بینچ نمبرایک میں چیف جسٹس گلزاراحمد،جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس محمدعلی مظہر اور بینچ نمبر2میں جسٹس عمرعطا بندیال،جسٹس مظہر عالم ،جسٹس مظاہرعلی نقوی شامل ہین۔

عدالتی ہفتے میں بینچ نمبر3میں جسٹس سجاد علی شاہ،جسٹس قاضی امین احمد کراچی رجسٹری میں سماعت کریں گے ، چیف جسٹس گلزار احمد بیرون ملک واپسی پر 8 ستمبر سے بینچ کی سر براہی کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں