تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

’عام انتخابات پر 55 ارب سے زائد کے اخراجات ہوں گے‘

عام انتخابات ایک ہی روز میں نہ ہونے سے انتخابی اخراجات کا تخمینہ بڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق الگ الگ عام انتخابات کرانے سے 55 ارب سے زائد اخراجات ہوں گے۔ ای سی نے عام انتخابات کے اخراجات سے متعلق وفاق کو دوبارہ خط لکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ای سی نےپہلےعام انتخابات ایک ہی روز میں کرانے پر47 ارب کا تخمینہ لگا کر خط لکھا تھا جس کے بعد وفاق نےعام انتخابات کی تیاریوں کیلئےالیکشن کمیشن کو5ارب جاری کیےتھے۔

الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کو دوبارہ خط لکھ کر اخراجات کی نئی تفصیل بھجوائے گا۔ وفاقی حکومت سے 55 ارب روپے سے زائد انتخابی اخراجات مانگےجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق 2 صوبوں اور ضمنی انتخابات الگ سےکرانے پر 8 سے 10ارب تک اضافی اخراجات ہوں گے۔ 2صوبوں میں عام انتخابات اور ضمنی الیکشن کیے رقم جاری کرنےکامطالبہ کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کسی بھی وقت الیکشن کرانے کےلیے مکمل تیار ہے۔

Comments