تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں 70 لاکھ سے زائد عمرہ ویزوں کا اجرا

ریاض : ماہ صیام کے پہلے عشرہ میں 70 لاکھ سے زائد عمرہ ویزوں کا اجرا کیا گیا اور اب تک 66 لاکھ 39 ہزار 295 زائرین عمرہ کی سعادت کے حصول کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے بتایا ہے کہ رواں عمرہ سیزن میں ماہ صیام کے پہلے عشرے میں 72 لاکھ 33 ہزار 369 عمرہ ویزے جاری کیے گئے ان میں سے 66 لاکھ 39 ہزار 295 زائرین عمرہ کی سعادت کے حصول کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہ صیام کے ہفتے میں سعودی وزارت حج کی طرف سے آن لائن پورٹل کا قیام عمل لایا گیا، جو عمرہ زائرین کے لیے عمرہ کے مناسک کی انجام دہی کے لیے ایک مقبول عام سروس ہے، جس میں زائرین کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی دی گئی۔

آن لائن پورٹل کا مقصد عازمین عمرہ کے معمول کے امور کو آسان بنانا اور انہیں ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا، انتظامی نوعیت کی معلومات کے حصول اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں بروقت مطلع کرنا ہے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ عازمین حج وعمرہ کے لیے پہلے بھی آن لائن پورٹل کی مدد سے معلومات کی فراہمی کی سہولت فراہم کر چکی ہے مگر ہر بات اس سروس اور سہولت میں جدت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

اس سروس سے نہ صرف عازمین عمرہ اور حجاج کرام انفرادی طور پر مستفید ہوں گے بلکہ اندرون اور بیرون ملک حج ٹور آپریٹر کمپنیاں بھی بھرپور استفادہ کریں گی۔

عازمین عمرہ کی رہ نمائی کے لیے تیار کردہ نئے الیکٹرانک پورٹل کے نگران اور جنرل ایڈمنسٹریشن برائے ٹیکنیکل انفارمیشن کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر صلاح باسیف نے کہا کہ نئی آن لائن پورٹل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے صارفین کو آسان فہم میں معلومات کی فراہمی کی کوشش کی گئی ہے تاہم وہ اس کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ معلومات حاصل کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا نیا حج وعمرہ انفارمیشن پورٹل جہاں عمرہ اور حج سے متعلق معلوت اور رہ نمائی کا اہم ذریعہ ہے وہیں عربی کے ساتھ فرانسیسی، اور انگریزی میں بھی معلومات دی گئی ہیں اور زبان میں کم سے کم 55 صفحات کا مواد موجود ہے۔ زائرین اور معتمرین کی سہولت کی خاطر اس میں جلد ہی چار مزید زبانیں بھی شامل کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -