The news is by your side.

Advertisement

مزید 7 ہزار سے زائد افراد میں کرونا کی تصدیق، شرح 11 فیصد سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد : ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس میں مبتلا مزید 25 مریض جان کی بازی ہار کرگئے، ملک میں کرونا مثبت آنے کی شرح 11 فیصد سے تجاوز کرگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کرونا وائرس سے متاثرہ اور جاں بحق افراد سے متعلق اعداد و شمار جاری کردئیے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس میں مبتلا مزید 25 افراد کا انتقال ہوا ہے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 162 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 63 ہزار 272 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7539 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 11.91 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ صرف شہر قائد میں کرونا وائرس کیسز کی شرح 26.32 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

مہلک وبا کرونا وائرس میں مبتلا 1240 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں