پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

سال نو پر محکمہ تعلیم سندھ میں 8 ہزار سے زائد نئے عہدے تخلیق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (2 جنوری 2026): سال نو کے موقع پر محکمہ تعلیم نے تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے ریفارمز کے تحت 8 ہزار سے زائد نئے عہدوں کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے نئے سال کے موقع پر محکمہ تعلیم نے اہم عہدوں پر ریفارمز کے تحت 8049 نئے عہدے قائم کر دیے ہیں۔

ان اصلاحات کے تحت تعلیمی سال 2026 کے لیے صوبہ بھر میں ہیڈ ماسٹرز کے نئے عہدے قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ان ریفارمز کے تحت گریڈ 20 کے چیف ہیڈ ماسٹرز کی 44 آسامیاں، گریڈ 19 کے سینئر ہیڈ ماسٹرز کی 593 آسامیوں کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ گریڈ 18 کے ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس کی ایک ہزار 444 جب کہ گریڈ 17 کے ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس کی پانچ ہزار 968 آسامیوں کی منظوری دی گئی۔

پاکستان کا نظام تعلیم اور ستاروں پر کمند ڈالنے کا خواب!

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں