اکثر لوگ صبح سو کر اٹھنے کے بعد جسم میں سستی یا کاہلی محسوس کرتے ہیں حتیٰ کہ بستر سے اٹھ کر بیت الخلاء تک جانے کا فاصلہ طے کرنا بھی طبیعت پر گزراں گرتا ہے، ایسا کیوں ہوتا ہے
آپ نے دیکھا ہوگا کہ بہت سے لوگ نیند سے اٹھنے کے بعد موڈ میں کچھ تبدیلیاں محسوس کرتے ہیں، جیسے اداسی، مایوسی، غصہ، انتہائی کاہلی وغیرہ، اس حالت کو "صبح کی افسردگی” کہا جاتا ہے لیکن کیا یہ معاملہ صرف سستی اور چڑچڑے پن کی حد تک محدود ہے یا پھر کوئی عارضہ ہے اور کیا اس کی وجوہات یا علاج بھی ہیں؟
ویب سائٹ "ویری ویل مائنڈ” کی رپورٹ کے مطابق عموماً ایسے لوگ جو صبح موڈ کی خرابی محسوس کرتے ہیں وہ وقت گزرنے کے ساتھ دن میں بہتر ہوجاتے ہیں اور ان کی حالت صبح جیسی نہیں رہتی۔
ایسے افراد بغیر کسی وجہ کے موڈ کی خرابی محسوس کرتے ہیں، یہ ان کے مزاج کا حصہ بن جاتا ہے جس کا کوئی واضح سبب نہیں ہوتا۔
صبح کے وقت افسردگی کی وجوہات
میڈیکل نیوز ٹوڈے کے مطابق ڈاکٹروں نے صبح کے وقت افسردگی کی کوئی ایک خاص وجہ نہیں بتائی، لیکن افسردگی کی مختلف وجوہات ہیں اور ہارمونل عوامل علامات کے وقت پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ میڈیکل نیوز ٹوڈے کے مطابق صبح کی افسردگی کی کچھ وجوہات یہ ہوسکتی ہیں۔
ہارمونل تبدیلیاں دن بھر ہوتی ہیں لیکن صبح کے وقت افسردگی کا ایک سبب ہوسکتی ہیں۔
برطانوی بی جے پی جرنل آف فارماسولوجی کے مطابق جب اندھیرا ہوتا ہے تو جسم میلاٹونن تیار کرتا ہے، جو ایک ہارمون ہے جس سے انسان کو بہت نیند آتی ہے اور کورٹیسول صبح کے وقت تناؤ اور افسردگی کا جواب دینے میں کردار ادا کرتا ہے۔
جریدے کے مطابق کسی شخص کے جسم میں عدم توازن، نیند کی مقدار اور روشنی کی نمائش مزاج میں تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے۔
صبح کی افسردگی کے دیگر عوامل
بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی) کے مطابق صبح کے وقت افسردگی میں دیگر کچھ عوامل ہوسکتے ہیں، جن میں خاندانی یعنی موروثی بیماری، طبی مسئلہ، الکحل یا ایسی دوائیں جن میں الکحل ہو، ادویات کا استعمال کرنا، زندگی کے واقعات جیسے طلاق یا کوئی اور بڑا غم اور زندگی کے مشکل حالات وغیرہ شامل ہیں۔
صبح کی افسردگی کی علامات
ہیلتھ لائن ویب سائٹ کے مطابق صبح کے وقت افسردگی کا شکار افراد کواکثر ان علامات کا سامنا ہوتا ہے۔ صبح اٹھنے اور بستر سے باہر نکلنے میں دشواری، دن کے آغاز میں توانائی کی شدید کمی، نہانا یا کافی بنانا جیسے سادہ کام کرنے میں دشواری پیش آنا ۔
اس کے علاوہ تاخیر سے جسمانی یا عملی کام کرنا، توجہ کی کمی یا توجہ کا فقدان، شدید اکتاہٹ یا مایوسی، ایسی سرگرمیوں میں دلچسپی کا فقدان جو کبھی ان کے لیے خوشگوار تھیں، خٰالی پن کا احساس، بھوک کی کمی، نیند میں اضافہ ہونا (معمول سے زیادہ لمبی نیند)
صبح کے وقت کی افسردگی کا علاج
ماہرین صبح کے وقت افسردگی سے نکلنے کے لیے کچھ مشورے دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ورزش کرنے کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ رات کو جلدی سونے کی عادت بنائیں اور دیر تک مت جاگیں، پوری طرح آرام کریں اور معاملات زیادہ خراب ہونے پر کسی ماہر نفسیات سے لازمی مشورہ کریں۔