تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

مراکشی فٹبال ہیرو پر خاتون کے گھناؤنے الزامات

فرانس میں مراکشی فٹبالر اشرف حکیمی پر خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی استغاثہ کا کہنا ہے کہ مراکش اور پیرس سینٹ جرمین کے ڈیفینڈر اشرف حکیمی پر عصمت دری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پیرس کے مضافاتی علاقے نانٹیرے میں پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ جمعرات کو حکیمی سے عصمت دری کے الزامات کی تحقیقات کرنے والے تفتیش کاروں نے پوچھ گچھ کی۔ اس کے بعد ایک تفتیشی جج نے ان پر فرد جرم عائد کی اور اور اب انہیں عدالتی نگرانی میں رکھا جائے گا۔

hakimi

ایک 24 سالہ خاتون نے الزام لگایا کہ پیرس کے نواحی علاقے میں ہفتے کے روز حکیمی نے اسے اپنے گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ استغاثہ نے کہا کہ حکیمی کو فرانسیسی سرزمین چھوڑنے کی اجازت ہے۔

میڈرڈ میں پیدا ہونے والے فٹبالر ورلڈکپ میں تاریخ کرنے والی مراکشی ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کیا تھا۔

کھلاڑی کے وکیل فینی کولن نے کہا کہ حکیمی "اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں” اور یہ کہ وہ ایک سوچی سمجھی سازش کا شکار ہوئے ہیں۔

فٹبالر کی فیملی نے بھی ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی ان الزامات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔

Comments