منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

مراکش کشتی حادثہ: بچ جانے والے 7 پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے 7 پاکستانیوں کو اسپین اور اٹلی سے ڈی پورٹ کروا کے وطن واپس پہنچا دیا گیا۔

تفتیشی افسر نے واپس آنے والوں پاکستانیوں کے بیانات قلمبند کر دیے جس میں ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلرز نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے انسانی اسمگلرز کی تفصیلات بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’مراکش کشتی حادثہ نہیں قتل عام تھا‘

ادھر، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے اسلام آبادا یئرپورٹ پر 7 مسافر کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کیلیے تھانے منتقل کر دیا، ان سے ایجنٹوں کی نشاندہی کیلیے معلومات لی جا رہی ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ایجنٹوں کا تعلق وزیر آباد، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ سے ہے۔ واپس آنے والوں کا تعلق گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاءالدین اور گجرانوالہ سے ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں نے غیر قانونی طریقے سے اسپین براستہ سینیگال جانے کی کوشش کی، انہوں نے ایجنٹوں سے 16 لاکھ سے 25 لاکھ روپے فی کس میں معاملات طے کیے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ایجنٹوں نے شہریوں کو وزٹ ویزے پر ایتھوپیا اور بعدازاں سینیگال بھجوایا، سینیگال سے ایجنٹوں نے سمندر راستے شہریوں کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی۔

واضح رہے افریقی ملک موریطانیہ سے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں