منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

مراکش میں طوفانی بارشوں کی تباہی: 4 افراد جاں بحق، ابنِ بطوطہ ائیر پورٹ زیر آب

اشتہار

حیرت انگیز

رباط(9 فروری 2026): مراکش کے مختلف صوبوں میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے باعث اب تک 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ طنجہ کا بین الاقوامی ابنِ بطوطہ ائیر پورٹ مکمل طور پر زیرِ آب آ گیا ہے۔ ائیر پورٹ کے رن وے پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے جہازوں کے پہیے ڈوب گئے ہیں اور فضائی آپریشنز معطل ہو کر رہ گئے ہیں۔ زمینی راستوں پر بھی سڑکیں پانی میں ڈوب جانے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق سیلابی صورتحال کی وجہ سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی اور انخلا پر مجبور ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا سکے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے جاری بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے دو روز تک مزید جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر عدیل احمد گرفتار

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں