تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مسافر بردار طیارے میں بم کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی

مصری ایئرلائن کے ماسکو جانے والے طیارے میں بم کی اطلاع نے حکام کو خوفزدہ کردیا، ایوی ایشن حکام نے طیارہ واپس بلوا کر قاہرہ ایئرپورٹ پر لینڈ کروا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر ایئر کی پرواز ایم ایس 729 کو مصری دارالحکومت قاہرہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ماسکو کےلیے اڑان بھرنے کے 22 منٹ بعد ہی قاہرہ ایئرپورٹ پر واپس اتار لیا گیا۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ مسافر بردار طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 11 منٹ پر روسی دارالحکومت کےلیے اڑان بھری تھی کہ 22 منٹ بعد ہی طیارے میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔

مسافر بردار طیارے میں بم کی اطلاع ملنے پر کنٹرول ٹاو نے پائلٹ کو طیارہ واپس قاہرہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی ہدایت جاری کی تھی، جس کے بعد سیکیورٹی حکام تمام مسافروں کو اتار کر طیارے کی تلاشی لی تاہم کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -