بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

یقین نہیں آتا کہ داعش ماسکو پر حملہ کر سکتی ہے، ترجمان روسی وزارت خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب کنسرٹ ہال میں مسلح ملزمان کی جانب سے کئے گئے حملے کی تحقیقات جاری ہیں، حملے میں 100 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ داعش ماسکو پر حملہ کر سکتی ہے۔

ماریا زخارووا نے کہا کہ داعش کے پاس ماسکو حملہ کرنے جیسی صلاحیت ہونا ناقابل یقین ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ روسی دارالحکومت میں جمعہ کو ہونے والے کنسرٹ حملے میں 139 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے، روسی خفیہ ایجنسی کی جانب سے حملے کا الزام امریکا، برطانیہ اور یوکرین پر لگایا ہے۔

دوسری جانب روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ کریگا یا نہیں؟ اس حوالے سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے واضح کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے حواری بڑے اور مضبوط روس سے خوفزدہ ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی فضائیہ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ پولینڈ، بالٹک ریاستوں یا چیک کے خلاف روس کے جارحانہ عزائم نہیں۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ دھوکے باز دفاع کے نام پر اپنے عوام سے اضافی رقم بٹورنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے روس صرف روسیوں کا ہے جیسے جملے بولنے والوں کو بھی خبردار کیا۔

بائیڈن کی صدارتی الیکشن میں کامیابی کیلئے اوباما متحرک ہوگئے

پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ مسلم اور یہودی بھی دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی طرح ہمارے بھائی ہیں، روس کئی قومیتوں اور مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں